واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مذاق اڑایا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ ان کی دھمکی کے بعد ایمانوئل میکرون نے ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافہ قبول کرلیا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریر میں طنزیہ انداز میں بتایا کہ میں نے میکرون سے کہا کہ اگر تم نے پیر تک ہماری تمام شرائط نہ مانیں تو میں فرانس سے آنے والی تمام مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگا دوں گا۔
امریکی صدر نے دعوی کیا کہ میکرون نے فورا ہتھیار ڈال دیے اور کہا ڈونلڈ، آپ جو چاہیں گے وہی ہوگا۔ بس عوام کو مت بتانا۔امریکی صدر کے بقول دیگر ممالک نے بھی ابتدا میں انکار کیا تھا لیکن 3 منٹ کے اندر سب نے قیمتیں بڑھانے پر آمادگی ظاہر کردی۔









