تبادلے

ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم کی حمایت میں پھر سامنے آگئے

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرپشن اسکینڈل کا شکار اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حمایت میں ایک بار پھر سامنے آگئے اورکہا ہے کہ اسرائیل میں جو نیتن یاہو کے ساتھ کیا جارہا ہے وہ خوف ناک ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے حماس سے ڈیل کی کوشش میں ہیں۔ نیتن یاہو نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف بڑی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف اس نوعیت کی عدالتی کارروائی ایران اور حماس سے ڈیل کرنے میں رکاوٹ بنے گی۔ امریکا ہر سال اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے جو کسی بھی ملک پر خرچ کی جانیوالی رقم سے زیادہ ہے۔

امریکا اس عدالتی کارروائی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل میں جو نیتن یاہو کے ساتھ کیا جارہا ہے وہ خوف ناک ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے حماس سے ڈیل کی کوشش میں ہیں۔انہوں نے دعوی کیا کہ نیتن یاہو نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے نیوکلیئر پروگرام کے خلاف بڑی کامیابیاں بھی حاصل کی ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ ایسا اسرائیلی وزیراعظم سارا دن عدالت کے کمرے میں گزارے اور وہ بھی ایک ایسی چیز پر جسکا وجود ہی نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیتن یاہو کو اسی انداز سے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جس سے امریکا میں وہ خود گزرے ہیں۔ امریکی صدر نے دعوی کیا کہ اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف اس نوعیت کی عدالتی کارروائی ایران اور حماس سے ڈیل کرنے میں رکاوٹ بنے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہر سال اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے جو کسی بھی ملک پر خرچ کی جانیوالی رقم سے زیادہ ہے۔ امریکا اس عدالتی کارروائی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔امریکی صدر نے دعوی کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف یہ عدالتی کارروائی ہماری فتح کو گہنا دے گی، نیتن یاہو کو جانے دیا جائے انہیں بڑے کام کرنا ہیں۔