لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)پی سی بی نےڈومیسٹک سیزن 21-2020 کے کرکٹ کلینڈرکا اعلان کردیا ہے۔ میچز بائیو سیکیور ماحول
میں ہوں گے جس کے لئے ایس او پیز بنائے جارہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیا کو چار ٹیسٹ سینٹرز نیشنل سٹیڈیم ،ملتان،
راولپنڈی سٹیڈیم اور قذافی سٹیڈیم،لاہور میں کوریج کرنے کی اجازت ہوگی دیگر گراﺅنڈز میں کوویڈ کی وجہ سے میڈیا کو داخلے کی
اجازت نہیں ہوگی۔کھلاڑی بھی بائیو سیکیور ماحول میں رہیں گے ۔ گراﺅنڈ اور ہوٹل کے علاوہ ان کی نقل و حرکت محدود ہوگی۔
قومی ٹی ٹونٹی کپ فرسٹ الیون 30ستمبر تا 18اکتوبر ملتان اور راولپنڈی میں ہوگا اور سیکنڈ الیون یکم تا 8اکتوبرتک لاہور میں ہوگا
۔ قومی انڈر19ون ڈے ٹورنامنٹ 13اکتوبر تا 2نومبر لاہور، مریدکے اور شیخوپورہ میں ہوگا۔انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ 5تا 29نومبر لاہور،
مریدکے اور شیخوپورہ میں کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل 2020 کے آخری چار میچ 14، 15اور 17نومبر لاہور میں شیڈول ہیں۔ قائداعظم
ٹرافی فرسٹ الیون 25اکتوبر تا 5جنوری اور سیکنڈ الیون 18اکتوبر تا 13دسمبر کراچی میں ہوگا۔ پاکستان کپ فرسٹ الیون 8 تا
31جنوری جب کہ سیکنڈ الیون 16تا 24جنوری، کراچی ہوگا۔