لاہور ہائی کورٹ

ڈمپنگ سٹیشن کو ماحول دوست بنانے کیلئے درخواست پر جواب داخل کرانے کیلئے مہلت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) لاہور ہائیکورٹ نے کوڑے کو ٹھکانے لگانے اورڈمپنگ سٹیشن کو ماحول دوست بنانے کیلئے درخواست پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کو جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دیدی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی جس میں ڈمپنگ اسٹیشن ماحول دوست نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

سرکاری وکیل نے جواب داخل کرانے کے لئے مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔درخواست میں بتایا گیا کہ کوڑے کو ٹھکانے لگانے سائٹس بنائی ہیں لیکن اس آلودگی پیدا ہو رہی ہے اور یہ خدشہ ظاہر ہے کہ کوڑے کو ٹھکانے لگانے کی سائٹس کی وجہ شہر کا پانی آلودہ ہوسکتا ہے۔

وکیل نے بتایا کہ عالمی نشرہاتی ادارے نے لکھوڈیر ڈمپنگ سٹیشن کی رپورٹ جاری کی جو دیکھنے لائق ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عالمی معیار سے ہٹ کرڈمپنگ سائٹس کی تعمیرات کو روکنے کاحکم دیا جائے۔درخواست پر سماعت 16مئی کو ہوگی۔