اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں کے گرد 100میٹر تک دفعہ 144نافذ کردی جس کے تحت غیر متعلقہ افراد اس حد تک کے علاقے میں داخل نہیں ہوسکیں گے،
الیکشن کمیشن نے ضمنی الیکشن کے لیے فوج اور رینجرز طلب کرنے کی سفارشات بھی حکومت کو ارسال کردی ہیں، ڈی آر او ،آر او اور 339 پولنگ اسٹیشنوں کا پرانا عملہ ہی ضمنی انتخاب کرائے گا جب کہ 21متنازع پریزائیڈنگ آفیسر کو الیکشن ڈیوٹی نہیں ملے گی اور ان کی جگہ نیا عملہ تعینات ہوگا،اس کے علاوہ بیلٹ پیپرز سمیت پولنگ سامان سکیورٹی اداروں کی نگرانی میں جاری اور وصول ہوگا۔