ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر 74

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چوہدری محمد شفیق کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ انکلوسیو کووارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

اوکاڑہ
( شیر محمد)اجلاس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، اجلاس میں انتخابی عمل کو ہر طبقے کے لیے یکساں، شفاف اور قابل رسائی بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا،

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامع اور منصفانہ انتخابی عمل جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ناگزیر ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام اداروں کے باہمی تعاون کی اشد ضرورت ہے،باس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نے ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اراکین کو ہدایت کی کہ اپنے متعلقہ علاقوں میں ووٹر رجسٹریشن اور انتخابی عمل سے متعلق آگاہی سیشنز کا انعقاد کریں تاکہ عوام میں ووٹ کے اندراج کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے، اسی طرح ڈسٹرکٹ Inclusive Distirct) انکلوسیو کووارڈینیشن کمیٹی Coordination Committee) کے اراکین کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ اپنے علاقوں میں اہل افراد کی فہرستیں مرتب کر کے فراہم کریں تاکہ نادرا کی معاونت سے موبائل رجسٹریشن وین (MRV) کو تعینات کیا جا سکے، اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں، بالخصوص خواتین، کے ووٹ کے اندراج اور قومی شناختی کارڈز کی تیاری کو یقینی بنانا ہے، اس موقع پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام شہریوں کو بلا تفریق حقِ رائے دہی کے استعمال میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں