کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ صبر قمر نے انکشاف کیا ہے کہ جیو ٹی وی اور سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے کیس نمبر 9 کے دوران انہیں صحت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
نجی ٹی وی کے پروگراممیں شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ کے میزبان شاہ زیب خانزادہ کی تحریر، عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پروڈکشن اور سید وجاہت حسین کی ڈائریکشن میں بننے والا شاہکار کیس نمبر 9 اس وقت اپنے منفرد موضوع اور طاقتور کہانی کے باعث ناظرین کے دلوں کو چھو رہا ہے۔دوسری جانب صبا قمر نے کیس نمبر 9 میں زیادتی کا شکار لڑکی سحر کا کردار نبھاتے ہوئے ناظرین کو اپنی جاندار اداکاری کے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
ناظرین سمیت شوبز حلقوں میں بھی ڈرامہ کیس نمبر 9 کی کہانی اوراس میں صبا قمر کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے۔حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شریک مہمان اداکار شمعون عباسی، نادیہ خان اور اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے ڈرامہ کیس نمبر 9 میں صبا قمر کی جاندار اداکاری کو سراہا ۔شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ صبا بہترین اداکارہ ہیں جب کہ عتیقہ اوڈھو نے صبا کی نیچرل اداکاری کو سراہا۔