کراچی(ر پورٹنگ آن لائن) ہدایت کار اور اداکار سرمد کھوسٹ نے کہاکہ نئی ڈرامہ سیریل پردیس میں کام کرتے ہوئے گھبراہٹ کا شکار تھے۔ایک انٹرویو میں سرمد کھوسٹ نے کہا کہ ڈرامہ سیریل ‘تیری رضا’کے تین سال بعد ڈرامہ سیریل پردیس میں کام کرتے ہوئے گھبرا رہے تھے کیونکہ وہ چاہتے کہ جیسے ڈرامہ سیریل تیری رضامیں لوگوں کی امیدوں پر پورا اترے ہیں ،ویسے ہی اس ڈرامے میں لوگ انہیں پسند کریں ۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس ڈرامے میں سینئر اداکارہ مرینہ خان کیساتھ کام کی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کرسکتے ہیں ، ان کے ساتھ کام کرنا باعث عزت سمجھتے ہیں۔ سرمد کھوسٹ اس ڈرامے میں اداکارہ شائستہ لودھی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔