اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ رمشا خان نے کہا کہ ڈرامہ سیریل “گھسی پٹی محبت” میں کچھ اقساط تک انہیں اپنا کردار سمجھ نہیں آیا تھا۔ اداکارہ اس ڈرامے میں اپنے کردار “سامعہ” بارے بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے لئے یہ کرداران کے لئے اداکرنا بہت مشکل تھا کیونکہ انہیں کئی اقساط تک انہیں اپنا کردار سمجھ نہیں آیا
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اصل زندگی میں وہ بالکل بھی منہ پھٹ نہیں ہیں جیسے وہ اس ڈرامے میں دکھائی دے رہی ہیں۔ رمشا خان اس ڈرامے میں اداکار علی عباس کے ساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔