مسرت جمشید چیمہ

ڈاکٹر یاسمین راشد کے لکھے گئے خطوط تاریخ کی کتب کا حصہ ہوں گے’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد جس دلیری سے جیل کاٹ رہی ہیں وہ تو قابل تحسین ہے ہی لیکن ان کے لکھے گئے خطوط بھی تاریخ کی کتب کا حصہ ہوں گے۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے حالیہ لکھے گئے خط میں اس بدقسمتی کی طرف اشارہ کیا ہے کہ 23 مارچ کے روز چھپنے والی اخبارات کی سب سے بڑی خبریں یہ تھیں کہ بلوچستان میں شٹر ڈائون ہے۔

تحریک انصاف کے رہنمائوں پر پیکا ایکٹ لگ رہا ہے اور ججز کو قابو کرنے کے لیے حکومت ہر حد تک گرچکی ہے۔علاوہ ازیں اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت کے ظلم و جبر کے ہتھکنڈے نفرت کو ہوا دے رہے ہیں ، خدارا اس ملک پر رحم کریں ، عوام میں بے چینی اور افرا تفری بڑھ رہی ہے ۔