ڈاکٹر ماہا 231

ڈاکٹر ماہا کیس میں نیا موڑ، زیادتی کا انکشاف

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)شہر قائد کراچی کے پوش علاقے میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہا کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے ڈاکٹر ماہا کیس میں حقائق جاننے کے لئے میرپور خاص میں ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی کی گئی، میڈیکل بورڈ نے ڈاکٹر ماہا کا پوسٹ مارٹم کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق تفتیشی حکام نے کیس کو نئے رخ دیتے ہوئے بتایا کہ خود کشی سے پہلے ڈاکٹر ماہا سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ایک مرد کے ڈی این اے کا پتہ لگایا گیا ہے، اسی تناظر میں حکام نے کیس میں گرفتار سات ملزمان کا ڈی این اے لینے کا فیصلہ کیا، دو ملزمان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی لیا جاچکا ہے تاہم ڈاکٹر جنید نے ڈی این اے سیمپل نہیں دیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق جنید و دیگر ملزمان کے ڈی این اے سیمپل کیلئے عدالت کو خط لکھیں گے، ملزمان کے ڈی این اے کرانے کے بعد حتمی چالان جمع کرانا ہوگا اور ملزمان کیخلاف مقدمے میں زیادتی کے سیکشن رپورٹ کے بعد شامل کئے جائیں گے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ماہا کے جسم سے ملنے والے نمونے اس وقت جامشورو لیبارٹری میں موجود ہیں، ملزمان کے ڈی این اے بھی جامشورو لیبارٹری میں کیے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں