ڈاکٹر ماہا شاہ

ڈاکٹر ماہا کیس میں اہم پیش رفت، پستول کے اصل مالک نے اہم معلومات دے دیں

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی، پستول کے اصل مالک سعد نصیر نے پولیس سے رابطہ کرکے اہم معلومات دے دیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہا کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر پولیس کی تحقیقات جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ پستول کے اصل مالک سعدنصیر سے رابطہ ہوچکاہے، سعد نصیر کے اہلخانہ سے ماہا کے اہلخانہ نے رابطہ کیا۔ ڈیفنس کے رہائشی سعد نے پولیس افسر سے موبائل پررابطہ کیا اور پستول کے حوالے سے اہم معلومات دیں، سعد نصیر نے بتایا کہ انھوں نے وہ اسلحہ اپنے ایک دوست کو دیا تھا۔

پولیس کے مطابق سعد کے دوست کے بعداسلحہ ڈاکٹر ماہا کے پاس کیسے پہنچا تحقیقات جاری ہیں، سعد نصیر نےاب تک تھانے آکر بیان قلمبند نہیں کرایا ، تاحال ماہا علی کےاہلخانہ اور دوست کابیان قلمبندکیا جا چکا ہے۔