اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ڈاکٹر قدیر خان کی خدمات ملکی سلامتی کے لئے ناقابل فراموش ہیں، ڈاکٹر قدیر خان قوم کے ہیرو تھے، انہوں نے پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنایا تمام قوم ان کی ممنون ہے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین کا معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اللہ پاک پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔