ڈاکٹر فاروق افضل

ڈاکٹر فاروق افضل پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنز تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

لاھور (رپورٹنگ آن لائن)پروفیسر آف سرجری pgmi امیر الدین میڈیکل کالج وجنرل ہسپتال لاہور ڈاکٹر فاروق افضل پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنز تعینات،چیف سیکرٹری کامران علی افضل نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

ڈاکٹر فاروق افضل
پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل آج بطور پرنسپل چارج سنبھالیں گئے۔ڈاکٹر فاروق افضل نے 1990میں پنجاب یونیوسٹی سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی اور 1992ء میں امریکہ سے ایم ڈی کی ڈگری کا امتحان پاس کرنے کے بعد 1995ء میں کالج آف فزیشن اور سرجن پاکستان سے فیلو ہوئے جبکہ رائل کالج آف سرجن ایڈن برگ سے ان کی فیلو 2003ء میں مکمل ہوئی۔

ڈاکٹر فاروق افضل


ڈاکٹر فاروق افضل نے 2006ء میں امریکہ سے ایڈوانس لیپرواسکوپک اور بیریاٹک سرجری کی فیلو شپ مکمل کی اور 2018ء کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کے ممبر بنے۔

ڈاکٹر فاروق افضل
ڈاکٹر فاروق افضل پاکستان سوسائٹی آف میٹابولک اور بیریاٹک سرجری کے فاؤنڈ گ سیکرٹری،سینئیر نائب صدر اونکالوجی سوسائٹی آف پاکستان اور سوسائٹی آف سرجن پاکستان،لاہور چیپٹر کے صدر ہونے کے علاوہ 2004ء سے ATLS سے بطور کورس ڈائریکٹر وابستہ ہیں۔