ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ 216

ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کا وزارت خارجہ میں پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم، شاہ محمود قریشی سے ملاقات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) افغان اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کا وزارت خارجہ میں پہنچنے پر پرتپاک خیر مقدم کیا گیا ۔
ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ
پیر کو افغانستان کی اعلیٰ سطحی مفاہمتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ پہنچے تو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا،
ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ

یاد رہے کہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کا بطور چیئرمین مفاہمتی کونسل ، پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔ بعد ازاں چیئرمین افغان مفاہمتی کونسل ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان مفاہمتی عمل،بین الافغان مذاکرات اور باہمی دلچسپی دیگر موضوعات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں