عثمان بزدار

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت قوم کے لیے بڑا نقصان ہے،عثمان بزدار

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا معروف سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے رنج و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رحلت قوم کے بڑا نقصان ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا وطن عزیز کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان محسن پاکستان ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال سے پاکستان ایک محب وطن شخصیت سے محروم ہو گیا ہے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار رہا جبکہ پاکستانی قوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ہمیشہ احسان مند رہے گی ،مرحوم کی وطن عزیز کے لئے بے پایاں خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔