ایڈمنسٹریٹرکراچی

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا، مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے محسن اور ہیرو تھے، پاکستان کے لئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات بے مثال ہیں، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال سے انکے اہل خانہ ہی نہیں پوری پاکستانی قوم کو صدمہ ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب کا ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ پاک پسماندگان کو صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب کا مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہنا تھا کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔