اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ایک عظیم انسان اور محب وطن پاکستانی تھے۔
شاہ محمود قریشی نے معروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے مرحوم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا ہے کہ اللہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔