کراچی(نمائندہ خصوصی)وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر روتھ فائو نے اپنی پوری زندگی انسانیت کے لئے وقف کردی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر روتھ فائو کی 8 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر روتھ فائو جیسی ہستیاں صدیوں میں جنم لیتی ہیں۔انہوںنے ڈاکٹر روتھ فائو کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فائو کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ سندھ اور پاکستان کا فخر تھیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فائو کی خدمات کی بدولت پاکستان کو جذام کے مرض سے پاک ملک قرار دیا گیا۔وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ سول اسپتال کا نام تبدیل کر کے ڈاکٹر روتھ فائو کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔









