اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کوخود انحصاری اورخوداعتمادی کا انمول درس دیا۔
منگل کو ڈاکٹرعلامہ محمداقبال کے 144 ویں یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا اقبال کے فلسفہ خودی نے مسلمانوں میں جذبہ حمیّت اور آزادی پیدا کیا،علامہ اقبال کی تعلیمات ہی تصور پاکستان کی بنیاد بنیں،علامہ اقبال کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔