کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسےکمی ، ڈالر278.34 روپے کا ہو گیا ۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ۔انٹربینک میں امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہوگئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 278.44 روپے سے کم ہو کر 278.34 روپے پر آگیا ۔
