مراد علی شاہ

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ہمارا قرض بڑھ گیا ہے، سندھ کے بجٹ کا کل حجم 2.25 ٹریلین روپے ہے، مراد علی شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ پہلی بارسندھ کے تمام اضلاع میں ہماری حکومت بنے گی تمام اضلاع کے چیئرمین اورمیئرکراچی اورحیدرآباد پی پی کا ہوگا، گزشتہ روز کافی سال بعد آرام سے بجٹ تقریر کی تھی۔ہفتہ کو سندھ اسمبلی میں بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں ترقی کی وجہ وہاں استحکام ہے،پچھلے 5 سال سندھ میں ایک وزیرخزانہ وفاق میں 6 وزیرخزانہ رہے، یہ استحکام پی پی پورے پاکستان میں لائے گی۔

پی پی سندھ کے لوگو ں کی خدمت کرتی ہے،لوگوں نے موقع دیا ہم نے ڈیلیورکیا۔انہوں نے کہاکہ کل سندھ کا59واں 2.25 ٹریلین کا بجٹ پیش کیا گیا، بجٹ میں ہمارے 4 بڑے اہداف ہیں جن کے لیے 8 سوارب مختص کئے، کرنٹ کیپٹل میں اضافہ ہوا ہے، ہم نے قرضے لئے ہیں مگرہم ان کو ری پے بھی کر رہے ہیں، ترقیاتی بجٹ 700ارب کا ہے، ترقیاتی اسکیموں کے لیے ہم قرضے لیتے ہیں۔سمندری طوفان کے حوالے سے کہاکہ سندھ میں طوفان کا خدشہ ہے، کراچی میں بھی بارشیں متوقع ہیں، طوفان کی وجہ سے تیز ہوائیں چلیں گی۔

وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں زیادہ خطرہ ہے، پاک افواج سے بھی مدد مانگ لی ہے، 8 سے 9 ہزار خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ طوفان سے قبل ہی اقدامات اٹھا رہے ہیں، کراچی میں بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔وزیراعلی سندھ نے عوام سے اپیل کی کہ طوفان کے وقت گھروں سے نہ نکلیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت پوری طرح سے تیار ہے،

کوشش ہے کہ کم سے کم مالی نقصان ہو، ہوسکتا ہے کل ٹھٹھہ، سجاول اور بدین کا دورہ کروں۔وزیراعلی سندھ نے کہاکہ عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے، ہمیں سکھایا گیا ہے کہ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں، ہمیں عوام کی خدمت کا سکھایا گیا ہے، پیپلزپارٹی سندھ کے عوام کی خدمت کرتی ہے، سندھ میں استحکام پیپلز پارٹی کی وجہ سے ہے، استحکام کی علامت پیپلز پارٹی ہے، پیپلز پارٹی ہی ملک میں استحکام لائے گی۔وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے بجٹ کا کل حجم 2.25 ٹریلین روپے ہے، ہم ترقیاتی اسکیموں کیلئے قرض لیتے ہیں، ڈالر کی قدر بڑھنے سے ہمارا قرض بڑھ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی سندھ میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں، ہم نے بہتر انداز میں برساتی پانی کے نکاس کیلئے کام کیا، بارش کے بعد سابق وزیراعظم سے کہا تھا گندم کی فصل بوئیں گے، ہم گندم کی ریکارڈ پیداوار میں کامیاب ہوگئے۔وزیراعلی سندھ کے مطابق سندھ میں 23-2022 میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔ سیلاب کیدوران ہم نیایک ملین ٹینٹس تقسیم کیے، ماضی میں کبھی سیلاب متاثرین کے گھر نہیں بنائے گئے تھے، بلاول بھٹو کی ہدایت پر متاثرین کو گھر بنا کر دیئے گئے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ہماری تقریبا تمام اسکیمیں آخری مراحل میں ہیں، سیلاب کے باوجود ہم نے ریکارڈ گندم کی پیداوار کا ہدف حاصل کیا، سیلاب سے تباہ حال سڑکوں کو دوبارہ بنایا جارہا ہے، عوام کیلئے اسکیموں پر کام بھی جاری ہیں۔