فیصل جاوید 108

ڈالر کو نہیں اس حکومت کو گرانا ہوگا،فیصل جاوید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ڈالر کو نہیں اس حکومت کو گرانا ہوگا، ڈالر خود بخود گر جائے گا۔ جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ آج ڈالر تاریخی بلندی پر چلا گیا ہے اس لیے جلد اس حکومت کو چلے جانا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہ ملک کے تمام تر مسائل کا حل انتخابات ہیں، فوری اسمبلی تحلیل کریں اور تاریخ کا اعلان کریں، انتخابات سے دیکھیں کیسے معاشی اشاریے بہتر ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں