میاں خرم الیاس

ڈالر ،بجلی ،پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے’ میاں خرم الیاس

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر333روپے کی بلند ترین شرح پر پہنچنے اور بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کی اونچی اوڑان ، بجلی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے ۔

انہوںنے کہا کہ صرف ڈالر کی قیمت میں اضافہ سے غیر ملکی قرضوں میں6ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ،،ڈالر کی اونچی اوڑان سے روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور پاکستانی کرنسی سری لنکن کرنسی سے بھی بد تر ہوگئی ہے اوراسی بناء پر سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی ہے اورکاروباری برادر ی کے 180ارب روپے ڈوب گئے۔