ڈائیریکٹر ایکسائز ڈی جی خان قانون توڑنے والوں کے خلاف ان ایکشن

رپورٹنگ آن لائن۔

ڈائیریکٹر ایکسائز ڈی جی خان قانون توڑنے والوں کے خلاف خود حرکت میں آگئے۔

ڈیرہ غازیخان میں گزشتہ رات ریکوری مہم کے سلسلہ میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے بعض جائیدادیں سیل کیں۔ جبکہ بعض مالکان نے از خود ہی محکمے کی سیلیں توڑ ڈالیں۔
 ان ایکشن
جس پر ڈائیریکٹر ایکسائز ڈی جی خان محمد آصف خود متحرک ہوئے اور انہوں نے اپنی نگرانی میں ایسی جائیدادوں کو دوبارہ سر بمہر کروایا۔

اور مالکان کو تنبیہی کی ہے کہ اگر اب ٹیکس ادائیگی کے بغیر تالے کو ہاتھ لگایا تو ایف آئی آر بھگتنی پڑے گی۔

محمد آصف کاکہنا تھا کہ جائیداد قرقی و نیلامی کی کاروائیاں جاری رہینگی