شہباز اکمل جندران۔۔۔
ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور نے پنجاب کے تین صوبائی حلقوں کے ریٹرننگ افسروں کو روڈ چیکنگ کرنے اور ٹوکن ٹیکس کی نادہندہ اور غیر رجسٹرڈ شدہ گاڑیاں پکڑنے پر معمور کر دیا ہے۔
منگل 14 مارچ کو جاری کئے جانے والے آفس آرڈر میں افسروں کو مطلع کرتے ہوئے انہیں ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی ہدایات کے تحت بدھ 15 مارچ کے روز شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پرروڈ چیکنگ کرنے کا حکم جاری کر دیا
اور اپنے اس حکم نامے میں ڈائیریکٹر ریجن سی لاہور نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 146 لاہور تھری کے ریٹرننگ افسر اسلم بھٹی کو بدھ 15 مارچ کے دن اپنے سٹاف کے ہمراہ سگیاں بائی پاس پر روڈ چیکنگ کرنے کا پابند بنایا ہے۔
اسی طرح ڈائریکٹر ریجن سی لاہور نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 159لاہور XVI کے ریٹرننگ افسر چوہدری محمد وحید کو اپنے سٹاف کے ہمراہ بدھ 15 مارچ کو سیالکوٹ انٹر چینج پر روڈ چیکنگ کرنے کا پابند بنایا ہے۔
جبکہ ڈائریکٹر مذکور نے پنجاب کے صوبائی حلقہ پی پی 161 لاہور XVIII کے ریٹرننگ افسر رانا خوشنود احمد کو سٹاف کے ہمراہ بدھ 15 مارچ کو نواز شریف انٹر چینج پر روڈ چیکنگ کرنے کا پابند بنایا ہے