ڈائریکٹر ایکسائز

ڈائریکٹر ایکسائز لاہور محمد آصف کے خلاف سنگین الزامات۔درخواست دائر۔

میاں تنویر سرور۔

ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن سی لاہور کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات پر مبنی درخواستیں سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز کو وصول کروائی گئی ہیں۔
یہ درخوستیں ایڈووکیٹ شہباز اکمل جندران نے سیکرٹری و ڈی جی ایکسائز کو دیں
ڈائریکٹر ایکسائز
ان درخوستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد آصف مجرمانہ ذہنیت رکھتا ہے اس نے چوری کی گاڑی پر سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ کی نمبر پلیٹ لگائی۔اورچوری کی گاڑی پر سیشن جج کی نمبر پلیٹ لگانے پرگلبرگ پولیس نے ڈائریکٹر کو گرفتار بھی کیا۔
ڈائریکٹر ایکسائز
درخواست میں مزید کہا گیا یے کہ بہاولپور میں ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف کو توہین رسالت کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جہاں سے اسے سابق ڈی جی مسعود الحق نے عوام اور ملازمین کے غم و غصے سے بچایا۔
ڈائریکٹر ایکسائز
یہی نہیں بلکہ محمد آصف نے سابق ڈی جی ایکسائز اکرم اشرف کو سرعام غلیظ گالیاں دیں اور ان کے دفتر کے دروازے پر مکے اور لاتیں ماریں۔
ڈائریکٹر ایکسائز
اسی طرح محمد آصف نے ساہیوال میں ایک گاڑی کے کاغذات پر دو،دو گاڑیاں رجسٹرڈ کیں۔ انکوائری میں محمد آصف کی جعلسازی سامنے آگئی۔ تاہم اس نے اپنے خلاف انکوائری خود ہی بطور ڈائریکٹر ختم کرڈالی۔

درخواست گزار کے مطابق محمد آصف کے خلاف محکمے کی خاتون ڈائیریکٹر، خواتین انسپکٹرز اور کانسٹیبلان نے ہراسمنٹ کی درخواستیں دیں۔ اورمحمد آصف کے خلاف خواتین کی ہراسمنٹ کی درخواستیں ریکارڈ پر ہیں۔

جبکہ محمد آصف کے خلاف صدر ایپکا ایکسائز پنجاب ابوہریرہ نے سنگین الزامات عائد کئے۔صدر ایپلکا ابوہریرہ کی درخواست سیکرٹری ایکسائز کے پاس زیر التوا ہے۔

ابوہریرہ نے ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف پر شراب پی کر دفتر چلانے کا الزام عائد کیا۔اور محمد آصف کو دماغی طورپر نااہل قرار دیا۔ابوہریرہ نے درخواست میں محمد آصف پر خواتین ملازمین کو حراساں کرنے کا الزام عائد کیا۔

اسی طرح ڈائریکٹر آصف کے خلاف لاہور اور سیالکوٹ اینٹی کرپشن نے مقدمات درج کئے۔جبکہ یہ بجی الزام ہے کہ محمد آصف خلاف قانون ڈائیریکٹر جنرل کے اختیارات استعمال کرتا ہے اور اس نے محکمے کی حوالات میں ایپلکا کو دفتر بنانے کی اجازت دی۔

درخواست میں بیان کیا گیا یے کہ محمد آصف خلاف قانون ہیجٹروں کو ساتھ لیکر ریکوری مہم چلاتا ہے۔ اورماتحت افسروں کو ہیجڑوں کے ساتھ تصاویر بنوانے پر مجبور کرتا ہے۔

جبکہ موصوف روڈ چیکنگ کے دوران نادہندگی کی نام پر عوام سے غیر قانونی سلوک کرتا ہے اور خلاف قانون عوام الناس کی گاڑیوں کو سٹرک پر لاک کرتا ہے خلاف قانون نادہندہ مسافر بسوں کے ٹائروں پر لوہے کی چین چڑھاکر لاک کردیتا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز محمد آصف اے ڈی آر کی آڑ میں گاڑیوں کی بوگس ٹرانسفر کرنے والے ملازمین کو تحفظ دیتا ہے۔اورساتھی ڈائریکٹروں کی تضحیک اور ان پر الزام تراشی کرتا ہے۔اورسابق سیکرٹری ڈاکٹر آصف بلال لودھی اور وقاص علی محمود نے محد آصف کو فیلڈ ڈیوٹی کے لئے مس فٹ قرار دیا تھا۔