شہبازاکمل جندران۔۔۔
ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن سی لاہور محمد آصف نے ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات انجوائے کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

محمد آصف نے گزشتہ روز روڈ چیکنگ کے لئے ناکوں پر بروقت نہ پہنچنے پر ایم آر اے طارق سرور، شاہد عطا، طاہرہ چٹھہ، رنا خوشنود، اور ایم آر اے اسلم بھٹی کو اختیارات کے برعکس شوکاز نوٹسسز جاری کر دئیے تھے۔
حالانکہ ایم آر ایز کو شوکاز نوٹسسز کا اجراکرنا ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اختیار ہے۔
ذرائع کے مطابق صورتحال سے بخوبی آگاہ ہونے کے باوجود ڈائیریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے ڈائیریکٹر مذکور کے خلاف خاموشی اختیار اختیار کر رکھی ہے۔ جو ان کی بے بسی ظاہر کرتی ہے۔









