رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن ریجن اے لاہور۔ معمول میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے لگے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور شہباز احمد کھگہ نے کئی مقدمات میں ڈائیریکٹر اینٹی کرپشن ریجن اے لاہور کو انکوائری کا حکم دیا۔لیکن ڈائریکٹر مذکور نے عدالتی احکامات کے باوجود ان درخواستوں پر انکوائریاں شروع نہیں کیں۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ریجن اے لاہور کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر کمپلینٹس غلام رسول دائر ہونے والی کسی بھی درخواست پر انکوائری شروع کروانے میں دلچسپی لینے کی بجائے درخواستوں کو واپس الزام علیہ کے اپنے ہی ڈیپارٹمنٹس میں بھجوانے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ کم و بیش تمام صوبائی سرکاری اداروں میں غلام رسول کی “واقفیت بن چکی ہے اور وہ کسی بھی درخواست کی وصولی پر “دوستوں” کو مطلع کردیتے ہیں۔اور فریقین کی” میٹٹنگز” بھی کرواتے ہیں۔