رپورٹنگ آن لائن۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن سی لاہور محمد آصف نے مبینہ طورپر اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کرنے کے بعد OPS انسپکٹر ملک جمیل سے خود کو علیحدہ کر لیا ہے اور اس سلسلے میں ایپکا ایکسائز پنجاب کے خود ساختہ صدر انسپکٹرابوہریرہ کو بھی اعتماد میں لے لیا ہے۔
ڈائریکٹر محمد آصف نے ایک خط ڈائیریکٹر ریجن اے لاہور محمد علی نوید کو لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ریجن اے سے تعلق رکھنے والے 4 او پی ایس انسپکٹروں کی انہیں ضرورت نہیں ہے.
ان کے پاس انسپکٹروں کی تعداد کافی ہےخط میں چار انسپکٹروں میں سب سے پہلے ملک جمیل کا نام لکھا گیا
اور خط میں یہ بھی لکھا کہ چاروں کی سنیارٹی چیک کرتے ہوئے ان کے OPS سٹیٹس کو ری وزٹ کیاجائے اور ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ اگر ریجن اے کی طرف سے لیٹر کا جواب نہ دیا گیا تو وہ ان چاروں OPS انسپکٹروں ملک جمیل وغیرہ کو ریجن سی سے repatriate کر دیا جائیگا۔
علم میں آیا ہے کہ محمد آصف اصل میں ڈپٹی ڈائیریکٹر ہیں اور خود بھی بطور OPS ڈائریکٹر فرائض انجام دیے رہے ہیں۔لیکن دوسری طرف وہ او پی ایس ملازمین کے مخالف بنے بیٹھے ہیں۔
تاہم اس تمام صورتحال میں ملک جمیل حیران و پریشان ہے کہ اس کے “اپنے” ڈائریکٹر نے اس کے ساتھ کیا سلوک کردیا ہے۔
ادھر ابو حریرہ جو کہ زرائع کے مطابق تمام تر صورتحال سے پہلے ہی واقف یے نے بھی ملک جمیل کو سردست تسلی اور دلاسے دینے پر ہی رکھا ہوا ہے.