اسد عمر 157

چین کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں،اسد عمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ چین کے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ٹیکسٹائل کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ اپنے بیان میں اسد عمر نے کہاکہ مذاکرات میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمد اور برآمد کے حوالے سے بات چیت ہو گی ،چین کی ٹیکسٹائل کمپنیوں کو پاکستان کی مسابقت کو بنیاد ہوئے ٹیکسٹائل برآمدات بڑھانے کیلئے سرمایہ کاری پر راغب کریں گے ،پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات میں حالیہ اضافہ ہمارے موقف کو مضبوط بناتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں