وزرائے اعظم 39

چین کے نائب وزیراعظم کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کی تقریب میں شرکت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کے آغاز کی تقریب چین کے صوبہ ہائی نان کے صدر مقام ہائی کوؤ میں منعقد ہوئی۔

جمعرات کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔اپنے خطاب میں حہ لی فنگ نے نشاندہی کی کہ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر ، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ملکی اور بین الاقوامی دونوں صورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی اختراعی ترقی کو فروغ دینے میں ایک اہم اسٹریٹجک فیصلہ ہے۔

شی جن پھنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی مضبوط قیادت میں فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں اور ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے جزیرے بھر میں خصوصی کسٹمز آپریشنز کا باضابطہ آغاز ہو ا ہے۔ چین کے نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر کلیدی شعبوں میں اصلاحات کو مزید گہرا کرنے، اعلیٰ معیار کی ترقی کو مضبوطی سے فروغ دینے، خطرات کی روک تھام اور کنٹرول کے نظام کو مسلسل بہتر بنانےکی کوشش کرنی ہوگی تاکہ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کو نئے دور میں دنیا کے لئے چین کے کھلے پن کے ایک اہم گیٹ وے کے طور پر تعمیر کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں