بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)دو اکتوبر ، چین کے قومی دن اور وسط خزاں تہوار کی تعطیلات کا دوسرا روز ہے۔ چین کی وزارت نقل و حمل کے مطابق ، چھٹیوں کے پہلے دن ملک بھر میں بین العلاقائی نقل و حمل کا حجم 33 کروڑ 60 لاکھ سے تجاوز کر گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.7 فیصد زیادہ ہے۔
چھٹی کے پہلے دن ملک بھر میں ریلوے نے 2 کروڑ 31 لاکھ 32 ہزار مسافروں کو ان کی منزل تک پہنچایا، جو یومیہ مسافروں کی نقل و حمل کے حوالے سے ایک نیا ریکارڈ ہے۔ دو تاریخ کو ، ریلوے کے ذریعے ملک بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ مسافروں کے نقل و حمل کا تخمینہ ہے، جبکہ 1409 مسافر ٹرینوں کی آمدورفت کا منصوبہ ہے۔ ملک بھر میں ریلوے کے ذریعے مسافروں کی نقل و حمل کا سلسلہ اعلیٰ سطح پر جاری ہے اور مجموعی صورت حال پرسکون اور منظم ہے۔
قومی محکمہ توانائی کے مطابق، چھٹی کے پہلے دن ملک بھر میں ایکسپریس وے پر چارجنگ کا پیمانہ 17.4858 ملین کلوواٹ گھنٹہ رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41.95 فیصد زیادہ ہے، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ اس وقت ، ایکسپریس وے پر چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کا مجموعی آپریشن ہموار انداز سے چل رہا ہے۔