چین 35

چین کے سنکیانگ ثقافتی تبادلے کے وفد کا فرانس اور ناروے کا دورہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کے منظم کردہ سنکیانگ ثقافتی تبادلے کے وفد نے فرانس اور ناروے کا دورہ کیا۔

اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق دورہِ فرانس کے دوران، وفد نے کونسل آف یورپ کی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی اور جمہوری امور کی کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات کی، فرانسیسی اخبار ڈپلومیٹک ورلڈ اور سلک روڈ پریس کے ساتھ بات چیت کی، اور پیرس جیو پولیٹیکل انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ “چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں سماجی اور اقتصادی ترقی” کے موضوع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا ۔

ناروے میں اپنے قیام کے دوران، وفد نے اوسلو یونیورسٹی کے اسکالرز کے ساتھ “سنکیانگ میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں کامیابیاں” کے موضوع پر ایک گول میز گفتگو میں حصہ لیا ، اور ایک موضوعاتی میڈیا ڈائلاگ کی میزبانی کی جس کا موضوع تھا ” سنکیانگ کو کثیر جہتی زاویے سے دیکھنا” ۔

دورے کے دوران ناروے کے نوجوان طلباء کے لیے “سنکیانگ میں ثقافتی ورثے کی حفاظت” کے موضوع پر تعارفی اجلاس منعقد کیا گیا اور اوورسیز چینی نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا ۔ وفد نےنئے عہد میں سنکیانگ کے انتظام کے لحاظ سے سی پی سی کی حکمت عملی کو جامع انداز میں متعارف کروایا اور سنکیانگ میں چینی طرز کی جدیدیت کے مخصوص عمل کو ہمہ جہت اور کثیرالزاویہ انداز میں پیش کیا گیا۔

فرانس اور ناروے کے شرکاء نے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وفد کے ساتھ بات چیت اور تبادلوں کے ذریعے انہوں نے سنکیانگ کی صورتحال کا بہتر انداز میں سمجھا ہے ۔ سنکیانگ میں گزشتہ برسوں میں اقتصادی اور سماجی ترقی میں جو شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں وہ واقعی قابل تعریف ہیں۔

گزشتہ برسوں میں، سنکیانگ کی معیشت میں نمایاں بہتری ہوئی ہے، انفرا اسٹرکچر میں واضح بہتری آئی ہے، ترقی میں وسعت نظر آ رہی ہے اور بیرونی دنیا کے لیےکھلے پن کے اقدامات مستقل تیز ہو رہے ہیں۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ خطہ بہت تیزی سے چین کے دیگر علاقوں اور ایشیا و یورپ کو ملانے کا ایک اہم مرکز بنتا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں