بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے مرکزی بینک نے 2025 کی پہلی ششماہی کے مالیاتی اعداد و شمار جاری کیے۔ جون کے اختتام پر براڈ منی (ایم 2) کا بیلنس 330.29 ٹریلین یوآن تھا، جو سال بہ سال 8.3 فیصد کا اضافہ ہے۔
نیرو منی (ایم 1) کا بیلنس 113.95 ٹریلین یوآن رہا ، جو سال بہ سال 4.6 فیصد کا اضافہ ہے۔سرکولیشن منی (ایم 0) کا بیلنس 13.18 ٹریلین یوآن تھا ، جو سال بہ سال 12 فیصد کا اضافہ ہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں نیٹ کیش انجکشن 363.3 ارب یوآن رہا۔
سال کی پہلی ششماہی میں آر ایم بی قرضوں میں 12.92 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوا، آر ایم بی ڈپازٹس میں 17.94 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا بیلنس 3.32 ٹریلین امریکی ڈالر رہا۔ کرنٹ اکاؤنٹ کے تحت سرحد پار آر ایم بی تصفیے کی مالیت 8.3 ٹریلین یوآن اور براہ راست سرمایہ کاری کے کراس بارڈر آر ایم بی تصفیے کی مالیت 4.11 ٹریلین یوآن رہی۔