ارجنٹائن

چین کی یکطرفہ ویزا فری پالیسی کی فہرست میں مزید 5 ممالک کا اضافہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)یکم جون سے چین نے برازیل، ارجنٹائن، چلی، پیرو اور یوراگوئے کے عام پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کے لیے آزمائشی ویزا فری پالیسی نافذ کر دی ہے، جس سے چین کے “ویزا فری دوست ممالک” کے دائرے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یکم جون 2025 سے 31 مئی 2026 تک، مذکورہ 5 ممالک کے شہری اگر چین میں کاروبار، سیاحت، رشتہ داروں سے ملاقات، تبادلے یا 30 دن سے کم کے ٹرانزٹ پر آتے ہیں تو انہیں ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ پہلا موقع ہے جب چین کی ویزا فری پالیسی لاطینی امریکہ اور کیریبین خطے کے ممالک تک پھیل گئی ہے۔ اس اضافے کے بعد چین کی یکطرفہ ویزا فری پالیسی سے فائدہ اٹھانے والے ممالک کی کل تعداد 43 ہو گئی ہے۔