بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چین گوادر بندرگاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ،قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور زخمیوں نیز جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتا ہے ۔
منگل کے روز انہوں نے واضح کیا کہ چین دہشت گردی کی ہر شکل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ہمیشہ کی طرح دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد، سماجی اتحاد و استحکام برقرار رکھنے کے لیے تمام اقدامات کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔









