اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی نے چینی قوم کی ترقی، خوشحالی، عالمی امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا،امید ہے کمیونسٹ پارٹی کے 20ویں اجلاس سے دوطرفہ دوستی اور گہرے تعاون میں مزید وسعت آئے گی۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے نام تہنیتی ویڈیو پیغام میںوزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کا چینی قوم کی ترقی، خوشحالی، عالمی امن کے لیے تاریخی کردار ادا کیا، چیئرمین ماو¿ نے چین کے ترقی کے سفر میں لازوال قائدانہ کردار ادا کیا، پارٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ چینی قوم کو عظیم بنانے کے سفر میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی کا 20واں اجلاس ایسے موقع پر ہو رہا ہے جب دنیا سیاسی، اقتصادی اور سماجی افق پر کئی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، پراعتماد ہیں کہ چین کمیونسٹ پارٹی کی قابل قیادت کے ساتھ بین الاقوامی سیاست، عالمی امن میں اہم ادا کرتا رہے گا،
پاکستانی عوام کو اپنے قریبی دوست اور تذویراتی شراکت دار چین کو آگے بڑھتا دیکھ کر فخر محسوس کرتے ہیں، ہر مشکل کے تذویراتی شراکت دار، آہنی بھائی چین کی معیاری گورننس، سماجی و اقتصادی ترقی قابل تقلید ہے،امید ہے ہماری قریبی شراکت داری متواتر مضبوط سے مضبوط تر ہوتی چلی جائے گی، انہوں نے کہا کہ امید ہے کمیونسٹ پارٹی کے 20ویں اجلاس سے دوطرفہ دوستی اور گہرے تعاون میں مزید وسعت آئے گی۔