بیڈ منٹن

چین کی چن یوفی نے سنگاپور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

سنگاپور(رپورٹنگ آن لائن)چین کی مایہ ناز شٹلرس اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ چن یوفی نے سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔

27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی نے ویمنز سنگلزکے فائنل میچ میں25 سالہ ہم وطن شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ وانگ ژی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔

خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے25 سالہ ہم وطن شٹلرس اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ وانگ ژی کو با آسانی 0ـ2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ اپنے نام کیا۔ 27 سالہ چین کی نامور شٹلرس چن یوفی کی فتح کا سکور 11ـ21 اور 11ـ21 تھا۔