بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے کہا کہ چین اس حملےکی شدید مذمت کرتا ہے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اس واقعے میں ہلاک ہونے والوں کے سوگواران سے دلی تعزیت اور زخمی ہونے والوں سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے ۔