بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے فارن افیئرز آفس کے ڈائریکٹر وانگ ای نے برکس ممالک کے اعلیٰ نمائندوں کی کانفرنس برائے قومی سیکیورٹی میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ جاتے ہوئے راستے میں ایتھوپیا کا دورہ کیا۔
وانگ ای نے عدیس ابابا میں ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد علی سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز ملاقات کے موقع پر ابی احمد نے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی حاصل کردہ نمایاں کامیابیوں کی ستائش کی اور چین کے اپنے حالات کے مطابق ترقیاتی راستے پر گامزن ہونے کو خوب سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ چین کی معاشی و معاشرتی ترقی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک مثال ہے۔
مشکلات میں چین کی جانب سے پختہ امداد اور حمایت ایتھوپیا کے لیے ناقابل فراموش ہے اور ہم چین کو ایک قابل اعتماد دوست سمجھتے ہے۔ایتھوپیا چین کے ترقیاتی تصور اور تجربات سے سیکھنا چاہتا ہے اور زراعت کے شعبے میں بہتری اور معاشی ترقی کو آگے بڑھانے کےلئے کوشاں ہے۔ ایتھو پیا عالمی امور میں چین کے ساتھ کھڑاہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں مثبت طور پر حصہ لیتا ہے۔ ایتھوپیا مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ باہمی مفادات کے تعاون کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزیدفروغ دینے کا خواہاں ہے ۔
وانگ ای نے کہا کہ ایتھوپیا افریقہ کا ایک بااثر بڑا ملک ہے۔ چین اور ایتھوپیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرہیں۔ دونوں ممالک مشترکہ اہداف اور مشترکہ جستجو کی روشنی میں بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر، چین- افریقہ تعاون فورم سمیت دیگر میکانزمز کے تحت ٹھوس تعاون کر رہے ہیں۔چین ایتھوپیا کے ساتھ دوستی کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، ایتھوپیا کی اندرونی تعمیرنو اور معاشی بحالی کی مثبت حمایت کرتا ہے۔
چین ایتھوپیا کے ساتھ مل کر صنعتی نظام کو بہتر کرنے ، زراعت کی جدیدت کو عمل میں لانے اور ماحول دوست ترقی کی کوشش کرنے سمیت دیگر شعبوں میں مدد کرنا چاہتا ہے۔چین ایتھوپیا میں سرمایہ کاری کے لئے طاقتور اور معتبر کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور ایتھوپیا کے قرضوں کے دباؤ کو کم کرنے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ امید کی جاتی ہے کہ ایتھوپیا فعال طور پر ایک اچھا کاروباری ماحول تخلیق کرے گا.
وانگ ای نے مزید کہا کہ چین اور افریقہ کا تعاون جنوب – جنوب تعاون کا اہم حصہ ہے اور دوستوں کے مابین باہمی حمایت اور امداد کا ایک مظہر ہے۔ چین افریقی ممالک کے ساتھ تعاون میں کبھی دوسرے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت نہیں کرتا ، سیاسی شرائط کا مطالبہ نہیں کرتا اور جغرافیائی سیاست میں اپنے مفادات کی جستجو نہیں کرتا ۔چین ایتھوپیا سمیت دیگر افریقی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت ، سرمایہ کاری، ماحول دوست ترقی، ڈیجیٹل معیشت اورصحت عامہ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
اسی روز وانگ ای نے ایتھوپیا کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سے بھی بات چیت کی۔