چینی وزارت تجارت 23

چین کی طرف سے وینزویلا کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یا دونگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران وینزویلا سے متعلق سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکا کے تسلط پسندانہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور وینزویلا کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں، جس کی چین سخت مخالفت کرتا ہے۔

چین اور وینزویلا کے اقتصادی و تجارتی تعاون خودمختار ممالک کے درمیان تعاون پر مبنی ہیں، یہ بین الاقوامی قانون اور دونوں ممالک کے قوانین کے عین مطابق ہیں، اور دیگر ممالک کو ان میں مداخلت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ وینزویلا کی سیاسی صورتحال جو بھی ہو، چین کی طرف سے دونوں ممالک کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی خواہش میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

ترجمان نے کہا کہ چین لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات قائم کرتے وقت کبھی کسی دائرہ اختیار کی جستجو نہیں کرتا اور نہ ہی کسی بھی فریق کو نشانہ بناتا ہے۔ چین لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ مل کر عالمی حالات کے بدلتے ہوئے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں تعاون جاری رکھے گا، اور مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر اقتصادی و تجارتی تعاون کرے گا تاکہ مشترکہ ترقی حاصل ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں