چیمبر آف کامرس

چین کی خوردہ صنعت میں بہتری کا رجحان

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چائنا چیمبر آف کامرس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، مارچ میں چین کی خوردہ صنعت کا خوشحالی انڈیکس 50.2 فیصد رہا ، اور صارفی منڈی کی توانائی میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹریڈ ان پالیسی میں توسیع اور ریٹیل انڈسٹری کی انوویشن اور اپ گریڈیشن پالیسی کے بتدریج نفاذ سے معیشت پر مارکیٹ کا اعتماد بڑھ رہا ہے، سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور کنزیومر مارکیٹ کی سرگرمیوں میں مسلسل بہتری آئی ہے۔