بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے ایک پر یس کا نفر نس میں بتایا ہے کہ کووڈـ٩١ پھوٹنے کے بعد چین کا موقف یہ ہی رہا ہے کہ ویکسین کو عالمی عوامی مصنوعات کے طور پر استعمال ہونا چاہییاور چین نے اپنی صلاحیت کے مطابق عالمی برادری کو ویکسین فراہم کی ہے۔ سترہ اکتوبر تک چین نے ایک سو سے زائد ممالک اور عالمی تنظیموں کے لیے ویکسین کی ایک ارب پچاس کروڑ خوراکیں فراہم کی ہیں۔چینی ویکسین متعلقہ ممالک میں وبا کے خاتمے میں مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔
