بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے 14ویں مرکزی دستاویز نمبر ایک جاری کی گئی۔ منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق دستاویز کا عنوان ہے “زرعی اور دیہی جدیدکاری کو آگے بڑھانے اور جامع دیہی احیاء کومضبوطی سے فروغ دینےکے بارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی اور چین کی ریاستی کونسل کی رائے”۔
مرکزی دستاویز نمبر ایک چھ حصوں پر مشتمل ہے ، جن میں زرعی جامع پیداواری صلاحیت اور معیار و افادیت میں بہتری ، باقاعدہ اہدافی امداد و تعاون کے نفاذ ، کسانوں کی مستحکم آمدنی میں اضافے کو فعال طور پر فروغ دینا، مقامی حالات کے مطابق رہائش اور روزگار کے لیے موزوں اور خوبصورت دیہی علاقوں کی تعمیر کو آگے بڑھانا، ادارہ جاتی اور نظامی میکانزم میں اصلاحات اور جدت کو مضبوط بنانا اور دیہی امور سے متعلق پارٹی کی ہمہ گیر قیادت کو مزید مضبوط کرنا ، شامل ہیں۔
دستاویز میں واضح کیا گیا ہے کہ زرعی اور دیہی جدیدکاری کو مرکز بنانا اور دیہی احیاء کو مکمل طور پر فروغ دینا ضروری ہے۔اس مقصد کے لیے یہ ضروری ہے کہ مثالی دیہات کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے اصلاحات اور اختراعات کو بنیادی قوت محرکہ بنایا جائے،دیہی امور سے متعلق پالیسیوں کی افادیت میں اضافہ کیا جائے ، قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جائے ،
انسداد غربت کے نتائج کو برقرار رکھا جائے، دیہی صنعت کی ترقی، دیہی تعمیر اور دیہی حکمرانی کے معیار کو بلند کیا جائے تاکہ زراعت کو جدید صنعت میں تبدیل کیا جائے، دیہی علاقوں کو بنیادی طور پر جدید طرزِ زندگی کے قابل بنایا جائے، اور کسانوں کی زندگی کو مزید خوشحال اور بہتر بنایا جائے، تاکہ چینی طرز کی جدیدکاری کے لیے مضبوط بنیادی سہارا فراہم کیا جا سکے۔









