شی جن پھنگ

چین کیوبا تعلقات کو مزید بلندی کی جانب لے جانا چاہیے، چینی صدر

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 سالگرہ کی یادگاری تقریبات میں شرکت کے لئے چین میں موجود کمیونسٹ پارٹی آف کیوبا کی مرکزی کمیٹی کے فرسٹ سیکریٹری اور کیوبا کے صدر ڈیاز کینل نے ملاقات کی۔

جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین کیوبا سفارتی تعلقات کے قیام کی 65 ویں سالگرہ ہے۔ فریقین کو اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کیوبا تعلقات کو مزید بلندی کی جانب لے جانا چاہیے۔ چین کیوبا کی جانب سے مداخلت اور ناکہ بندی کے خلاف منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا اورممکنہ حد تک کیوبا کو حمایت اور مدد فراہم کرتا رہےگا۔ فریقین کو ہمہ جہت اسٹریٹجک تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے کے لئے مزید خدمات سرانجام دینی چاہئیں۔

ڈیاز کینل نے کہا کہ کیوبا ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے اور چین کے ساتھ ہمہ جہت تعاون کو مضبوط بنانے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ طور پر “بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر کا منتظر ہے۔ کیوبا صدر شی جن پھنگ کی جانب سے تجویز کردہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو کو سراہتا ہے اور اس کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس پر فعال طور پر عمل درآمد کرے گا۔ فریقین نے چین۔ کیوبا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو تیز تر کرنے کے لئے مشترکہ بیان بھی جاری کیا۔