اقوام متحدہ

چین کثیر الجہتی کے لیے بہت مضبوط حمایت کر رہا ہے، ڈپٹی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل گائی رائیڈر نے ، جو چین کے دورے پر ہیں اور پہلی بار بوآؤ ایشیائی فورم میں شرکت کر رہے ہیں ، چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔انٹرویو میں انہوں نے عالمی ترقی میں چین کے کردار کی مکمل تصدیق کی اور کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں چین کی مسلسل قیادت کے منتظر ہیں۔

رائیڈر کے خیال میں آج دنیا گہری افراتفری کے دور میں ہے ، جغرافیائی سیاسی تنازعات یکے بعد دیگرے رونما ہو رہے ہیں، معاشی اور سماجی عدم توازن بڑھ رہا ہے، اور آب و ہوا کی تبدیلی کا ردعمل حوصلہ افزا نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ چین کے بہت شکر گزار ہیں کہ چین کثیر الجہتی کے لیے بہت مضبوط حمایت کر رہا ہے،حقیقت یہ ہے کہ ہم چین کی جانب سے کثیر الجہتی تعاون کے بغیر مذکورہ چیلنجوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔

موجودہ عالمی سلامتی کی صورتحال کے تناظر میں رائیڈر نے کہا کہ روس-یوکرین تنازعہ اور فلسطینی-اسرائیل تنازعہ کے علاوہ، اس وقت دنیا میں 50 سے زائد تنازعات رونما ہو رہے ہیں. انہوں نے زور دے کر کہا کہ امن کے بغیر ترقی برقرار نہیں رہ سکتی۔

رائیڈر نے نشاندہی کی کہ چین کا گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو، گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو عالمی ترقی کے لیے چینی حل فراہم کرتے ہیں اور ان تینوں انیشی ایٹوز سے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔رائیڈر نے مزید کہا کہ وہ چین میں متعدد جگہوں پر جا چکے ہیں لیکن ہائی نان کے اس سفر نے ان پر بہت گہرا اثر چھوڑا ہے، اور ان کے خیال میں یہ جگہ “توانائی سے بھرپور” ہے۔