چین 16

چین کا ڈاک اور ایکسپریس ڈیلیوری نیٹ ورک دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک بن گیا انڈسٹری کی آمدنی سالانہ اوسطاً 10 فیصد بڑھ گئی

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چین کے قومی محکمہ ڈاک کے اعداد و شمار کے مطابق، چین نے دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانے والا ڈاک اور ایکسپریس ڈیلیوری نیٹ ورک قائم کیا ہے۔ “چودھویں پانچ سالہ منصوبے” کے آغاز سے ڈاک اور ایکسپریس انڈسٹری کی آمدنی سالانہ اوسطاً 10 فیصد بڑھی اور ایکسپریس کے فی کس سالانہ استعمال میں دوگنا اضافہ ہوا ۔

قومی محکمہ ڈاک کے اعداد و شمار کے مطابق، “چودھویں پانچ سالہ منصوبے” کے دوران چین کی ڈاک اور ایکسپریس انڈسٹری کی سروس صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

سالانہ کاروباری آمدنی 1.1 ٹریلین یوان سے بڑھ کر 1.8 ٹریلین یوان تک پہنچی ، جس کی سالانہ اوسط شرح اضافہ 10 فیصد سے زائد رہی۔ ایکسپریس ڈیلیوری کا سالانہ کاروباری حجم 80 ارب سے زائد پارسلز سے بڑھ کر تقریباً 2 کھرب تک پہنچا ۔

2025 میں ڈاک اور ایکسپریس انڈسٹری کی آمدنی 1.8 ٹریلین یوان جب کہ ترسیل کا حجم 216.5ارب تک پہنچا ، جو سال بہ سال بالترتیب 6.4 فیصد اور 11.5 فیصد کا اضافہ ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں