شیگیرو 48

چین کا شیگیرو ایواساکی کے خلاف جوابی اقدامات کا فیصلہ

بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن) چینی وزارت خارجہ نے شیگیرو ایواساکی کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا۔

پیر کے روزچینی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے سابق چیف آف اسٹاف شیگیرو ایواساکی نے “تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کے ساتھ کھلے عام گٹھ جوڑ کیا، ایک چین کے اصول اور چین اور جاپان کے درمیان چار سیاسی دستاویزات کی روح کی سنگین خلاف ورزی کی، چین کے اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کی، اور چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو سنگین نقصان پہنچایا۔ عوامی جمہوریہ چین کے غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون کی دفعات کے مطابق، چین نے شیگیرو ایواساکی کے خلاف درج ذیل جوابی اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

نمبر ایک ، چین کے اندر ان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد اور دیگر اثاثے منجمد ہیں ۔دوم یہ کہ چین کے اندر تنظیموں اور افراد کو ان کے ساتھ متعلقہ لین دین، تعاون، یا دیگر سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اجازت نہیں ہے اور سوم یہ کہ شیگیرو ایواساکی کو چین کے علاقوں ہانگ کانگ اور مکاؤ سمیت چین میں داخلے کا ویزا نہیں دیا جائے گا ۔

یہ فیصلہ 15 دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں