ترجمان

چین کا امریکہ سے 232 ٹیرف اقدامات کو جلد از جلد  بند کرنے کا مطالبہ

بیجنگ(رپورٹنگ آن لائن) چین کی وزارت تجارت کی ترجمان حہ یونگ چھیئن نے رسمی پریس کانفرنس میں  امریکہ کی  جانب سے درآمد شدہ گاڑیوں، سٹیل اور ایلومینیم پر 232 محصولات اور درآمدی ادویات پر 232  تحقیقات کے حوالے سے کہا کہ امریکی  اقدام  یکطرفہ  پسندی اور تحفظ پسندی  پر مبنی ہے  جو نہ صرف دوسرے ممالک  کے جائز حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچاتا ہے.

قوائد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کی خلاف ورزی کرتا ہے بلکہ خود امریکہ   کی اپنی صنعتی  ترقی کے لیے بھی سازگار نہیں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ  چین  امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ جلد از جلد 232 ٹیرف اقدامات کو بند کرے اور مساوی   سطح پر بات چیت کے ذریعے تمام فریقوں کے خدشات کو مناسب طریقے سےدور کرے۔